ضلع گلگت کے کالجز اساتذہ کی وزیراعلیٰ ہاوس تک احتجاجی ریلی

ہائرٹائم سکیل پروموشن اور ریوائزڈ فور ٹائر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

منگل 25 فروری 2020 14:01

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ضلع گلگت کے پانچ کالجز کے اساتذہ نے گورنمنٹ فاطمہ جناح ڈگری کالج گلگت سے سے وزیراعلیٰ ہاوس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی ریلی میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مناور گلگت، گورنمنٹ گرلز فاطمہ جناح کالج گلگت، گورنمنٹ بوائزڈاگری کالج دنیور، گورنمنٹ گرلز رتھ فاو کالج سطان آباد گلگت اور گورنمنٹ انٹرکالج بسین گلگت کے تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایسوسی ایشن کے صدر ارشاداحمد شاہ نے کہا کہ حکومتی وعدوں کے باوجود پروفیسرکے مسائل حل نہ ہونا افسوسناک ہے۔گزشتہ کئی سالوں سے پروفیسر ایسوسی ایشن متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر بار بار گزارش کرچکی ہے کہ ان کے جائز اور بنیادی مطالبات حل کریں لیکن کسی نے کان نہیں دھرے۔

(جاری ہے)

نومبر 2019 کو ایسوسی ایشن نے مجبورا ہڑتال کی کال دی جس میں پورے گلگت بلتستان کے کالجز میں تدریسی عمل معطل ہوا،وزیراعلی گلگت بلتستان نے پروفیسروں کے وفد کو ملاقات کے لیے مدعو کیا۔

اور وعدہ کیا کہ ہائرٹائم سکیل پروموشن اور ریوائزڈ فورٹائر دونوں فوری طور پر منظور کیے جائیں گے تاہم یہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔ہم نے بھی اتفاق رائے سے عزم کیا ہے کہ جب تک نوٹیفیکیشن نہیں جاری ہوتا سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔پروفیسر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری پروفیسر محمد رفیع نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔پروفیسرایسوسی ایشن اور فیکلٹی ممبران نے متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں مطالبہ کیا ہے کہ ہائرٹائم سیکیل پروموشن اور ریوائزڈ فور ٹائر کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں