قراقرم یونیورسٹی کے و ائس چانسلر کا زیر تعمیر فیکلٹی آف انجینئرنگ کی عمارت، سٹوڈنٹس ہاسٹل اور سپورٹس جمنازیم کے مجوزہ نئی سائٹوں کا دورہ، ڈائریکٹر ورکس کو3 ماہ کے اندر فیکلٹی آف انجینئرنگ کے بلاک سی کو 3 مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 6 جون 2020 16:45

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطا اللہ شاہ نے زیر تعمیر فیکلٹی آف انجینئرنگ کی عمارت، اسٹوڈنٹس ہاسٹل اور اسپورٹس جمنازیم کے مجوزہ نئی سائٹوں کا دورہ کیا۔ دورے میں وائس چانسلر کے ہمراہ قراقرم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ورکس انجینئر شبیر حسین اور زیر تعمیر منصوبوں میں کام کرانے والے ٹھیکیدار کے نمائندہ موجود تھے۔

دورے میں ڈائریکٹر ورکس نے وائس چانسلر کو زیر تعمیر منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی آف انجینئرنگ کی عمارت جنوری 2019 میں نئی سائٹ پر دوبارہ ترتیب دی گئی اور 2020 کے آخر تک اس کا کام مکمل ہونا تھا۔اس حوالے سے تقریباً اہداف کو حاصل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مائینگ انجینئرنگ اور سول انجینئرنگ کے شعبہ جاتی ضروری سامانوں کے لیے ٹینڈرز پر بھی کام جاری ہے۔

وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ورکس کو ہدایت کیاکہ فیکلٹی آف انجینئرنگ کے بلاک سی کو 3 ماہ کے اندر مکمل کریں تاکہ مائینگ انجینئرنگ کے سامان کو منتقل کیا جاسکے۔ بعدازاں وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ورکس کے ہمراہ بوائز ہاسٹل اور سپورٹس جمنازیم کی مجوزہ نئی سائٹوں کا دورہ کیا اور سائٹس پروائس چانسلر نے ڈائریکٹر ورکس کو اپنے تجاویز پیش کیں۔یار رہے بوائز ہاسٹل اور سپورٹس جم کا منصوبہ 30 کروڑ کی لاگت میں پائے تکمیل کو پہنچانا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں