قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں آخری موقع کے حامل امیدواروں کو خصوصی امتحانات کے انعقاد کااعلان کردیاہے، میرتعظیم اختر

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:12

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں آخری موقع کے حامل امیدواروں کو خصوصی امتحانات کے انعقاد کااعلان کردیاہے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق ایمپرومنٹ اور کمپارٹمنٹ کے امیدوار جنہوں نے سالانہ امتحانات 2020میں اپنا امتحانی فارم جمع نہیں کرایاتھا۔

ان امیدواروں کے لیے سنہرا موقع فراہم کیاہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت وہ طلبا جنہوں نے کمپارٹمنٹ کیسز کے نو چانسز حاصل کئے ہیں اوروہ طلبا جنہوں نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سال 2019کے سیپلیمنٹری امتحانات میں پہلی دفعہ حصہ لیاتھا۔وہ طلبا نومبر کے دوسرے ہفتے سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے خصوصی امتحانات میں امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔امتحانات میں شامل ہونے والے خواہش مند طلبہ وطالبات داخلہ فارم بمعہ فیس رسید 23اکتوبر2020سے 2نومبر2020تک دفتری اوقات میں جمع کرواسکتے ہیں۔متعلقہ تاریخ گزرجانے کے بعد کو ئی داخلہ فارم جمع نہیں کیاجائے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں