قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی فنانشل ایڈآفس آج اتوار کے روز بھی طلبا سے احساس سمیت دیگر سکالرشپ فارم وصول کرنے کے لیے کھلی رہے گا، میرتعظیم اختر

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:31

گلگت۔28نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28نومبر2020ء) :قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے طلبہ وطالبات کی آسانی کے لیے فنانشل ایڈ آفس29 نومبر (اتوار) 2020 کو بھی کھلا رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق وائس چانسلر نے طلبہ وطالبات کو احساس اسکالرشپ اور دیگر اسکالرشپ پروگراموں کے درخواست فارم جمع کرنے میں آسانی کے لیے یہ فیصلہ کیا۔لہذا طلبا آج کے روز بھی احساس سمیت دیگر سکالرشپ کے فارم جمع کرواسکتے ہیں۔


متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں