قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا سنو ایف ایم 89.4 کا دورہ

جمعرات 18 فروری 2021 22:58

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2021ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے سنو ایف ایم 89.4 گلگت بلتستان نیٹ ورک کا دورہ کیا۔ڈائریکٹور یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دورے پر ایف ایم 89.4 پہنچنے پر ایف ایم کے ایم ڈی اور ڈائریکٹر نے وائس چانسلر کا استقبال کیا۔اور ایف ایم کے حوالے سے وائس چانسلر کو آگاہ کیا۔

دورے کے دوران وائس چانسلر اور ایف ایم 89.4 گلگت بلتستان نیٹ ورک کے ایم ڈی کے مابین قراقرم یونیورسٹی شعبہ میڈیا کو ٹیچنگ و پریکٹیکل میں سہولت فراہم کرنے اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے اندر مزید صلاحیتیں پیدا کرنے میں ایف ایم 89.4 اور قراقرم یونیورسٹی کا باہمی اشتراک پر تفصیلی بات ہوئی۔دورے میں دورنوں اداروں کے مابین قراقرم یونیورسٹی میں ایف ایم 89.4 جی بی نیٹ ورک کا اسٹیشن قائم کرنے کا بھی اتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ایف ایم کے منیجنگ ڈائریکٹر سے بات کرتے ہوئے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ وطالبات کے لیے عملی تربیت فراہم کرنا اہم ضرورت ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی نے اپنے مختلف پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی میں اپنا ہی ایف ایم اسٹیشن قائم کرنے کے حوالے سے مختلف اداروں سے بھی بات چل رہی ہے۔

تب تک ایف ایم 89.4 کے سیٹ اپ کو قراقرم یونیورسٹی میں چلائینگے۔جس سے قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کو عملی تربیت حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔اس حوالے سے بہت جلد موبائل ایف ایم ریڈیو کو یونیورسٹی کے کسی موزو جگہہ میں قائم کیاجائے گا۔وائس چانسلر نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی نے اپنے طلبہ وطالبات کو عملی تربیت دینے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے تحت ویب ٹی وی چینل کا بھی آغاز کیاہے۔جس میں یونیورسٹی کے تعلیم وتحقیقی اور دیگر پروگرامات کی اشاعت کی جاتی ہے۔جس سے طلبا کو عملی تربیت سمیت یونیورسٹی کے امور سے بھی آگاہی ملتی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں