قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے دو سالہ ماسٹر پروگرامز میں داخلوں کے شیڈول میں توسیع کا اعلان کردیا

پیر 17 جنوری 2022 17:34

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے دو سالہ ماسٹر پروگرامز میں داخلوں کے شیڈول میں توسیع کا اعلان کردیا
گلگت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں میں دو سالہ پروگرامز کے لیے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق دو سالہ ماسٹر پروگرامز میں 4فرورہ2022 تک داخلے جاری رہینگے۔

(جاری ہے)

لہذا داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات   1000روپے بنک چالان اور مکمل کوائف کے ساتھ آن لائن داخلے کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔داخلے کے حوالے سے مزید معلومات  کے لیے یونیورسٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے دفتر یا پھر  یونیورسٹی   کی  ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں