قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنٹرل ایشیا یونیورسٹی کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد، آئی ٹی،ماحولیات اور پیشہ وارانہ تعلیم کے شعبوں میں مل کر کام کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

پیر 17 جنوری 2022 19:34

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2022ء) : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنٹرل ایشیا یونیورسٹی کے ساتھ آ ن لائن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کی۔اجلاس میں آئی ٹی،ماحولیات اور پیشہ وارانہ تعلیم کے مختلف شعبوں میں مل کر کا م کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کے سینئر انتظامی و تدریسی آفسران جبکہ سنٹرل ایشیا یونیورسٹی زمہ داران بھی آن لائن اجلاس میں شریک تھے۔اس سے قبل وائس چانسلر نے پراجیکٹ ریوئیو کمیٹی کی اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی میں جاری مختلف تعمیراتی شعبہ جات کی تعمیراتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں