قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی ذیلی کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت

جمعرات 20 جنوری 2022 22:11

گلگت۔20جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔20 جنوری2022ء) :قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی ذیلی کمیٹی ٹیکنالوجی سکالرشپ برائے یم ایس،پی ایچ ڈی کے اعلیٰ سطحی  اجلاس  میں خصوصی شرکت کی۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق میٹنگ کا بنیادی مقصد ملک میں ٹیکنالوجی تعلیم کی فروغ اور ٹیکنالوجی کی تعلیم وتحقیق کو آگے لانے کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر بات کرنا تھا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس  میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل انجینئرامتیاز گیلانی،پروفیسر مددعلی شاہ ، شہید بینظیر وومن ٹیکنالوجی یونیورسٹی خیرپور،پروفیسر عمر خطاب میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس  میں ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کو بہتر بنانے اور اس کے لیے درکار فیکلٹی کی فراہمی کے لیے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی سفارش پر دی جانے والے 200 ایم ایس،پی ایچ ڈی سکالرشپ کی منظوری پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سکالرشپ کی منظوری کا  بنیادی مقصد ملک عزیز میں ٹیکنالوجی سے متعلق اساتذہ کو ترقی دینا ہے۔اس حوالے سے میٹنگ میں یہ طے کیاگیاکہ ٹیکنالوجی کی بنیادپر ایم ایس،پی ایچ ڈی کے لیے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی دونوں کے امیدواروں کو موقع فراہم کیاجائے گاتاکہ دونوں فیلڈز کے مابین روابط ممکن ہوجائے۔اس ضمن میں دنیا کی بہترین جامعات میں سکالرشپ کے لیے امیدواروں کو راغب کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف جامعات میں ٹیکنالوجی پروگرامز کے لیے درکار فیکلٹی کے بنیاد پر اسکالرشپ فراہم کئے جائینگےتاکہ وہاں کی ضروریات پوری ہوجائیں۔

میٹنگ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے خواہش کا اظہار کیاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیمپس میں ہائیڈروپاور اورانرجی ٹیکنالوجی سے متعلق بی ایس پروگرامز شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں جس کے لیے ہمیں فیکلٹی درکا ر ہوگی، اس لیے ہمیں ان فیلڈز میں سکالرشپ فراہم کی جائے۔وائس چانسلر نے کہاکہ سی پیک میں ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو اس پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سکالرشپ فراہم کی جائیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں