قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالرزمحمد رضا، مقصود حسین اور عشرت رومی کا اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع

بدھ 6 جولائی 2022 23:34

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ فزکس کے پی ایچ ڈی سکالر محمد رضا، شعبہ ایگر کلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی کے پی ایچ ڈی سکالرمقصود حسین اورشعبہ فارسٹری،رینج اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ کی عشرت رومی نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق شعبہ فزکس کے پی ایچ ڈی سکالر محمد رضا کے پی ایچ ڈی مقالہ کا عنوان" موسمیاتی تبدیلی اور ترقی کے تخمینے کا جائزہ "ہےجس پر انہوں نے پی ایچ ڈی کی۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی اور مستقبل میں جو خطرات لاحق ہیں پر تحقیق کی،یہ مطالعہ گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی اور مستقبل میں اس قسم کے خطرات سے بچنے کے لیے مختلف قسم کی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کردار ادا کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ فزکس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فضل وہاب کی نگرانی میں اپنی پی ایچ ڈی مقالہ کا کامیاب دفاع کیا، اس سے قبل پی ایچ ڈی سکالر مقصود حسین نے اپنی مقالے کا دفاع کیا ان کے پی ایچ ڈی مقالے کا عنوان ''ٹماٹرکے مختلف اقسام کی غذائی تحفظ کے لیے وادی بگروٹ سینٹرل قراقرم نیشنل پارک کے آب وہوا میں پیدواری صلاحیت کا تقابلی مطالعہ' ' ہے۔

جس میں انہوں نے پی ایچ ڈی کی۔ پی ایچ ڈی اسکالر مقصودحسین نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرسرتاج علی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرسجاد علی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی نگرانی میں اپنی پی ایچ ڈی مقالے کی کامیاب دفاع مکمل کیا۔پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ایریڈ ایگرکلچر یونیورسٹی راولپنڈی ان کے ایکسٹرنل ایگزامینر تھے جبکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ فارسٹری،رینج اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ کی پی ایچ ڈی اسکالر عشرت رومی کے پی ایچ ڈی مقالہ کا عنوان وادی ہوپر میں جانوروں کی خوراک کے لیے استعمال میں لانے والے پودو ں اور چارہ میں غذائی و غیر عذائی اجزاء کا تجزیہ ہے۔

انہوں نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ فوڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اظہر حسین اور ڈاکٹر عارف النساء نقوی کی نگرانی میں اپنی پی ایچ ڈی مقالے کی کامیاب دفاع کی۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، ا یکسٹرنل ایگزامینرزاور امتحانی کمیٹی نے اسکالر زکے ساتھ ساتھ ان کے سپروائزرز کی کاوشوں اور تحقیقی کام کو سراہا اور کامیاب پی ایچ ڈی مقالے کی دفاع پر تینوں سکالرز کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ اور یونیورسٹی کی فیکلٹی و انتظامی آفیسران نے مبارک باد پیش کی۔ اوپن ڈیفنس کے موقع پر مین کیمپس سے ویڈیو لنک کے ذریعے سینئر انتظامی وتدریسی آفسران، فیکلٹی ممبران، مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجودتھے۔\378

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں