چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا حالیہ میٹرک رزلٹ میں 50 فیصد نتائج میں ناکامی پر تشویش کا اظہار ، حکومت گلگت بلتستان نے سخت نوٹس لے لیا

بدھ 10 اگست 2022 15:42

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا حالیہ میٹرک رزلٹ میں 50 فیصد نتائج میں ناکامی پر تشویش کا اظہار ، حکومت گلگت بلتستان نے سخت نوٹس لے لیا
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے حالیہ میٹرک رزلٹ میں 50 فیصد نتائج میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے حالیہ میٹرک کے نتائج میں 50 فیصد سے زائد طلبا کی ناکامی اور بیشتر کا D اور E گریڈ لینے پر ان نتائج کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے سخت نوٹس کے لیا ۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام ڈویژنوں میں 50 فیصد سے زیادہ طلبا یا تو ناکام ہوئے ہیں یا D اور E گریڈ حاصل کر چکے ہیں۔یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے جس کا حکومت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری IT، سیکرٹری تعلیم، ایڈیشنل سیکریٹری P&Dاور 4 نامور ماہرین تعلیم پر مشتمل ایک ہنگامی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس تجزیہ کو تمام زاویوں سے جانچے گی اور آنے والے سالوں کے لیے سیکھنے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مختصر سے درمیانی مدت کی حکمت عملی پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی ان نتائج کی وجوہات کی نشاندہی کرے گی جس میں اساتذہ کی موجودگی، غیر حاضری، اسکولوں کا فاصلہ، سیکورٹی، بنیادی ڈھانچہ اور تدریسی معیار شامل ہیں۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا مذید کہنا ہے کہ میرے خیال کے مطابق، تمام طلبا کو اگر مناسب توجہ اور اچھے معیار کی تعلیم دی جائے تو وہ زندگی کے تمام شعبوں میں سبقت حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

طلبا کا پیچھے رہ جانا دراصل ریاست، اساتذہ اور والدین کی ناکامی ہے،اس لیے ہم تعلیم کے شعبے کے لیے وقت، توانائی اور وسائل کی سرمایہ کاری کرکے تعلیمی میدان میں کامیابی تک کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔محی الدین احمد مذید کہتیہیں کہ گلگت بلتستان میں، ہم نے بے شمار قدرتی آفات کا سامنا کیا ہے لیکن میں تعلیمی گورننس کو بہتر بنانے میں نظریات کی عدم مساوات اور غربت کے اس برفانی تودے کے بارے میں زیادہ فکر مند ہوں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں