وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیرصدارت آن لائن اجلاس، EVK2CNRکے وفد کی شرکت

بدھ 7 جون 2023 20:52

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے EVK2CNR کے وفد کے ساتھ ہونے والے اجلاس کی آن لائن صدارت کی۔ پریس ریلیزکے مطابق اجلاس میں اٹلی کے ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کارپوریشن پاکستان کے ڈائریکٹر فرینسیکو زاٹا و دیگر ذمہ داران سمیت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینئر انتظامی و تدریسی افسران شریک تھے۔

اجلاس میں گلیشئر پراجیکٹ،تعلیمی وتحقیقی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر کام کرنے سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی گئی۔آن لائن اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ Evk2cnr کے ہم پہلے سے ہی مشکور ہیں کہ جنہوں نے قراقرم یونیورسٹی کو جدید ترین ٹیکنالوجی، آئیڈیاز اور خصوصیات کے حامل واٹر لیب اور گلیشیالوجی لیب قائم کیا۔

(جاری ہے)

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مزید باہمی دلچسپی کو بڑھاتے ہوئے طلباء کی تعلیمی بہتری کے لئے مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر EVK2CNR کے ڈائریکٹر فرینسیکو زاٹا نے کہا کہ مسقبل قریب میں جامعہ قراقرم کی بہتری کے مزید تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے کوالٹی کنٹرول کو فوکس رکھتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف میلان اور جامعہ قراقرم کے اشتراک سے معیاری تعلیم وتحقیق کے حوالے سے مزید کام کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد کے ہمراہ اٹلی کے وفد نے واٹر لیب،اور گلیشیالوجی لیب کا معائنہ کیا اور طلباکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے میعاری لیبارٹریز کے قیام کو سراہا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں