قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی 13بہترین یونیورسٹی میں شامل ہوگئی،وائس چانسلر

بدھ 1 مارچ 2017 13:35

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی 13بہترین یونیورسٹی میں شامل ہوگئی۔ KIUمیں ہواوے اتھرائزڈ انفارمیشن اینڈ نیٹ ورک اکیڈمی کے قیام کیلئے معاہدے پر باضابطہ دستخط ہوگئے۔ معاہدے پر دستخط ہائرایجوکیشن کمیشن اور ہواوے سٹریٹجک پارٹنرشپ کی دسویں سالگرہ تقریب کے موقع پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوئے۔

جس کے مہمانان خصوصی وفاقی وزیر برائے پلاننگ ، ڈولمپنٹ اینڈ ریفارمز پروفیسر احسن اقبال اور وزیرمملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان تھے۔ ہواوے اتھرائزد انفارمیشن اینڈ نیٹ ورک اکیڈمی کیلئے ملک بھر سے 38سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیوں نے درخواستیں جمع کرائیں تھیں۔ جن میں سے KIUسمیت ملک کی صرف 13یونیورسٹیاں اس پروگرام کیلئے منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹیوں کا انتخاب اس کے جمع کردہ پروپوزل کی بنیاد پر عمل میں لایاگیااور KIUکا پروپوزل جو شعبہ کمپیوٹر سانئس کے فیکلٹی ممبر عمران علی کی سربراہی میں ٹیم نے بنائی تھی کو بہترین قرار دیتے ہوئے ہواوے کا باقاعدہ حصہ بنایا گیا۔ ہائرایجوکیشن کمیشن اور ہواوے ٹیکنالوجیز کے دس سالہ کامیاب سفر پر منعقدہ تقریب میں KIUسمیت ملک کی 13یونیورسٹیوں میں ہواوے اتھرائزڈ انفارمیشن اینڈ نیٹ ورک اکیڈمی کے قیام کیلئے باہمی سمجھوتے پرHECکے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اورہواوے ٹیکنالوجیز کے ریجنل ڈائریکٹر نے دستخط کردیئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال، وزیرمملکت بلیغ الرحمان، چیئرمین HEC پروفیسر ڈاکٹر مختار احمدکے علاوہ KIUسمیت 13یونیورسیٹیوں کے وائس چانسلرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر KIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے بتایاکہ KIUمیں ہواوے نیٹ ورک کا قیام KIUکے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ اس پروگرام کیلئے ملک بھر کی 38نامور یونیورسٹیوں نے اپنے اپنے پروپوزل جمع کرائے تھے۔

13کامیاب یونیورسٹیوں میں KIUشامل ہونے سے بہت فخر اور خوشی ہوئی۔ انشاء اللہ ہم ہواوے کی نت نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے KIUکو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس کردیں گے۔وائس چانسلر نے کہا کہ KIUمیں ہواوے اکیڈمی کے قیام سے یونیورسٹی میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم، تدریس اور تحقیق کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئینگی۔ اس اکیڈمی کے زیرنگرانی KIUمیں ٹیکنالوجی لیب قائم ہوگا۔ جس میںآئی ٹی ماہرین طلباء ، فیکلٹی اور سٹاف کو جدید خطوط پر تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں