عبدالحمید لون قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے رجسٹرار تعینات

بدھ 1 مارچ 2017 13:35

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ماہر تعلیم عبدالحمیدلون قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے باقاعدہ رجسٹرار تعینات ہوگئے۔ سلیکشن بورڈ کی 17ویں میٹنگ کی سفارشات اور سینٹ کی 12ویں میٹنگ میں منظوری کے بعد عبدالحمیدلون کو گریڈ 20میں رجسٹرار تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری ہوگیاہے۔ وہ جولائی 2015سے گریڈ 19میں قائم مقام رجسٹرار کے طورپر فرائض انجام دے رہے تھے۔

عبدالحمید لون 2006ء میں KIUکے شعبہ ایجوکیشن ڈولمپنٹ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2012میں ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمک کا عہدہ سنبھالا ۔ وہ اس سے قبل QECکے دو سال تک ڈائریکٹر بھی رہے۔ یونیورسٹی میں تعیناتی سے قبل حمید لون آغا خان یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشنل ڈولپمنٹ ، پی ڈی سی این میں تدریسی و غیر تدریسی اہم عہدو ں پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف لندن برطانیہ سے ایجوکیشن اور انٹرنیشنل ڈولمپنٹ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ آغا خان یونیورسٹی کراچی سے بھی ایجوکیشن میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی۔ انکی پی ایچ ڈی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں