قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی میں نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام

بدھ 1 مارچ 2017 13:35

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی میں نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں ایک ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں نئے داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات سمیت ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر شاہنواز ،ڈاکٹر میر ناصر سمیت ڈپارٹمنٹ کے فکلیٹی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر شاہنوازنے کہاکہ ڈپارٹمنٹ کی روایت رہی ہے کہ نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو ڈپارٹمنٹ سے آگاہی و شعور دلانے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو دوران تعلیم کسی بھی قسم کے مشکلات پیش نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے طلباء کو ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت اور دائرے کار کے حوالے سے آگاہی دلاناہے تاکہ طلباء اہمیت کو جانتے ہوئے محنت سے پڑھائی حاصل کرے۔ جبکہ ویلکم پارٹی کا دوسرا مقصد طلبہ وطالبات کا ڈیپارٹمنٹ فیکلٹی سے روشناس کروانا ہے تاکہ فیکلٹی طلبہ و طالبات میں بہتر روابط قائم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں