گلگت بلتستان کے علا قائی زبا نوں کو نصاب میں شا مل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے‘حاجی محمدابراہیم ثنائی

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:49

گلگت بلتستان کے علا قائی زبا نوں کو نصاب میں شا مل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے‘حاجی محمدابراہیم ثنائی
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء)صو با ئی وزیر تعلیم حا جی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے علا قائی زبا نوں کو نصاب میں شا مل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے فی الحال کچھ دشواریاں حائل ہیں ،گلگت بلتستان میں کچھ زبا نیں ایسی ہیں جن کا ٹرانسکر پٹ نہیں ہے ‘ اگر ان زبا نوں کو چھو ڑد یں گے اور نصاب میں شامل نہیں کر یںگے توان زبا نوں کے بو لنے وا لے ما یو سی کا شکا ر ہو جا ئیںگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ حا لیہ اسمبلی سیشن میں کئی اہم ایشو ز پر با ت چیت ہو ئی ہے، امید ہے اچھے نتا ئج نکلیں گے ۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ جدید نصاب سے طلباء کی ذ ہنی صلاحیت اور استعداد میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں ایک ایسی نسل تیار ہوگی جو کہ تعلیم و سائنس کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے قابل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بھرتی میں بھی اس بات کا خیال رکھا جارہا ہے کہ مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے ساتھ ساتھ شعبہ تدریس کے حوالے سے اضافی صلاحیتوں و ٹریننگ کے حامل افراد کو ترجیح دی جائے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں