گلگت بلتستان حکومت وفاق کے ساتھ مل کرعلاقے کی ترقی اوربہبود کیلئے کام کررہی ہے،رانافرمان علی

جمعرات 22 جون 2017 14:19

گلگت بلتستان حکومت وفاق کے ساتھ مل کرعلاقے کی ترقی اوربہبود کیلئے کام کررہی ہے،رانافرمان علی
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)صوبائی وزیرگلگت بلتستان رانافرمان علی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان حکومت وفاق کے ساتھ مل کرعلاقے کی ترقی اوربہبود کیلئے کام کررہی ہے ،ہماری حکومت علاقے کے تمام مسائل کوحل کرنے کیلئے تمام وسائل بروائے کارلارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ بیت المال کی مدد سے گلگت بلتستان میں یتیموں کیلئے یتیم خانے قائم کردئیے گئے ہیں جن کے ساتھ صوبائی حکومت بھرپورتعاون کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ علاقے کے لوگ تھوڑا سا صبرسے کام لیں اورحکومت کواپناکام کرنے دیں ،حکومت عوام کے مسائل کے حل میں ہی مصروف عمل ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں