سرفہ رنگاہ کار ریلی سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص اجاگر ہواہے‘ حافظ حفیظ الرحمن

پیر 21 اگست 2017 14:04

سرفہ رنگاہ کار ریلی سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص اجاگر ہواہے‘ حافظ حفیظ الرحمن
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ سرفہ رنگاہ کار ریلی اپنی نوعیت کا ایک تفریحی پروگرام ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ،ملک کے تمام حصوں سے کار ریلی میں دلچسپی رکھنے والی افراد نے شرکت کی جس سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا،سرفہ رنگاہ جیسا خوبصورت صحرا کہیں اور موجود نہیں ہے یہ دنیا کے چندسرد صحرائوں میں شامل ہے،ہر سال اس پروگرام کو شایان شان طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔

سرفہ رنگاہ کار ریلی کے اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے اورسیاحوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان کی طرف رخ کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ علاقے کا امن خراب کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں ہم ایسی کوئی جگہ نہیں جو نو گو ایریا تصور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کے کلاسز رواں سال شروع کی جائینگی ۔33ارب کی لاگت سے سکردو روڈ تعمیر کیاجارہا ہے جس پر عملی کام کاآغاز چند دنوں میں کیا جائے گا۔دسمبر تک بلتستان روڈ کے پلوں کا کام مکمل کیا جائے گا دو سالوں میں سکردو بائی پاس کا منصوبہ مکمل کریں گے چھومک پل کی تعمیر بھی اپریل تک مکمل کی جائے گی۔کھیلوں کے دوران امن وآمان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کیخلاف ہم سب نے مزاحمت کرنا ہے جو کہ امن خراب کرنے کی کوشش کریں عوام اس کی نشاندہی کریں قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت کاروائی عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں