گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،فداخان فدا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:14

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،فداخان فدا
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)صوبائی وزیرسیاحت فداخان فدانے کہاہے کہ گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے ایک بہترین مقام ہے اورمحکمہ سیاحت گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاںمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرفداخان فدانے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف کمپنیوں اورفرموں سے بات چیت جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمدہوںگے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے محکمہ سیاحت گلگت بلتستان میںسیاحت کے فروغ کیلئے دوررس اقدامات اٹھارہی ہے ،جس سے سیاحت کے فروغ سے گلگت بلتستان کے لوگوں کوبھی مالی ومعاشی فوائدحاصل ہوگی کیونکہ یہاں کے زیادہ ترلوگوں کوانحصارسیاحت پرہے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں