گلگت، عوامی ایکشن کمیٹی تاجر برادری کی جانب سے ٹیکسز کے خاف بلا ئے گئی اے پی سی میں بھر پور شر کت کرے گی،مو لانا سلطان رئیس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:05

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئر مین مو لانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی تاجر برادری کی جانب سے ٹیکسز کے خاف بلا ئے گئی اے پی سی میں بھر پور شر کت کرے گی کیونکہ ٹیکسز کے نفاز کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی 2013سے بر سر پیکار ہے اور جب بھی عوامی ایکشن کمیٹی کو ضرورت پڑی تو تا جر برادری نے مکمل ساتھ دیا ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل در آمد کے لیئے ہمہ وقت ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔

ایکشن کمیٹی کے جنر ل سیکریٹری پروفیسر سید یعصب الدین ، پی پی پی کے رہنماء محمد علی شاہ اور سماجی رہنماء عمران جعفری نے اس موقع پہ کہا کہ ٹیکسز کے نفاز سے قبل صو با ئی حکومت وزیر اعظم کو آئینی سفارشات تو پیش کریں گلگت بلتستان میں ٹیکس کے ریجنل آفس کو قائم کر نا آئین اور قانون کے خلاف ہے عوام سے ٹیکس لینے سے قبل عوامی ڈیمانڈ پوری کی جا ئے اور دیر نہ مطا لب جو کہ آئینی صو بے کا ہے اسے پورا کیا جا ئے جن قوانین کا اطلا ق گلگت بلتستان میں کیا جارہا ہے اس قسم کے قوانین پاکستان کے کسی بھی صوبے میں نہیں ہے اس وقت بلوچستان اور کے پی کے کے متعدد علاقوں میں ٹیکس کا کو ئی نظام نہیں ہے ملاکنڈ ایجنسی میں ٹیکس لگا تو عوام میدان میں آئے اور حکومت نے مزید تیس سال کے لیئے ٹیکس فری قرار دیا ہے لیکن گلگت بلتستان آئین کے دائرے کار سے باہر ہے اسکے باوجود کونسل کے زریعے تین ارن تیس کروڑ کی رقم ڈیڑھ سال میں جمع ہو ئی ہے اور یہ سب غیر قانو نی اقدام ہے اس طر ح گلگت بلتستانکے غریب عوام کا خون چو سا گیا تو عوام سڑکوں پہ نکل آئینگے ۔

(جاری ہے)

مو نا سلطارن رئیس اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ تاجر برادری کے درد کو ہم سمجھتے ہیں اور پہلے سے ہم ذاتی ایجنڈے سے بالاتر ہو کر عوام کے لیئے کام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کام کیا جائے گا اور ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے عمل کے لیئے بہت جلد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جا ئے گا اور حکومت کے ظالم قوانین کے خلاف سڑکوں پہ نکلا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں