اسسٹٹ کمشنر گلگت حسین رضانے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 15:10

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) اسسٹٹ کمشنر گلگت حسین رضانے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین رضانے جمعہ کے روز سے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارچ سنبھال کر کام شروع کر دیا، سابقہ اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا چارج حوالہ کرتے ہوئے کہاکہ گلگت شہر میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین رضا بے پناہ خدادا صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گلگت شہر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کام کریںگے، اس موقع پر حسین رضانے کہا کہ میں اس سے قبل بھی یوٹی کی حیثیت سے گلگت شہر میں کام کر چکا ہوں انشاء للہ مجھے جو ذمہ داری ملی ہے وہ احسن انداز میں نبھانے کی کوشش کرونگا ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں