کیوآئی یونے بی اے ،بی ایس سی اوربی کام امتحان کے نتائج کااعلان کردیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 15:10

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کیوآئی یو)شعبہ امتحانات نے بی اے ،بی ایس سی ،بی کام کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ بی اے ،بی ایس سی کے مجموعی رزلٹ کا تناسب 54:69فیصد رہا جبکہ بی کام کے مجموعی رزلٹ کا تناسب 41:61فیصد رہا۔سائنس گروپ میں ایف جی ڈگری کالج فار ویمن گلگت کی طالبہ سعدیہ بانو ولد ناصر خان نے 800میں سے 630نمبر لے کر پہلی ،ایف جی گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ ماریہ فضل ولدفضل کریم نے 606نمبر لے کر دوسری ،ایف جی گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ مہرین بتول ولدحسن علی خا نی600نمبرلے کر تیسری ،ایف جی گرلز ڈگری کالج سکردو کی ہی طالبہ اشرت فاطمہ دختر غلام رسول نے 600نمبر لیکر تیسری ،ایف جی ڈگری کالج فار ویمن کی طالبہ امیرہ عباس ولد غلام عباس نے 600نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

آرٹس گروپ میں ایف جی گرلز ڈگری سکردو کی طالبہ زرینہ بتول دختر محمد علی نے 800میں سے 619نمبر لے کر پہلی ،ایف جی ڈگری کالج فار ویمن گلگت کی طالبہ حسنہ زہرا دخترفدا حسین نے 614نمبر لے کر دوسری ،ایف جی ڈگری کالج فار ویمن گلگت کی طالبہ سومن بلال دختر بلال حسین نے 608نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامرس گروپ میں ہنزہ لیڈر کالج علی آباد کی طالبہ کرشمہ جان دخترعالم جان نے 1500میںسے 1174نمبر لے کر پہلی ،ہنزہ لیڈر کالج علی آباد کی طالبہ گلزادی دختر مشروف عالم نے 1079نمبر لے کر دوسری ،ہنزہ لیڈر کالج علی آباد کی طالبہ رخسانہ دختر شا مکین نے 1077نمبر کے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

بی اے ،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر 5960طلباء امتحان میں شریک ہوئے جن میں 1878طلباء پاس ہوئے ۔جبکہ 4082 فیل ہوئے اسی طرح بی کام میں 189طلباء نے شرکت کی جن میں سے 73طلباء پاس جبکہ 115طلباء فیل ہوئے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں