تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے جی بی حکومت بھر پور کردارادا کریگی‘حاجی حیدر خان

بدھ 22 نومبر 2017 12:41

تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے جی بی حکومت بھر پور کردارادا کریگی‘حاجی حیدر خان
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)گلگت بلتستان کے وزیر ایکسائز حاجی حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘اور دورآفتادہ علاقوں میں معیار تعلیم کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

داریل گیال بالا کے دورے کے موقع پر مڈل سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے تعلیمی مسائل سے آگاہ ہے اور قومی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور کردارادا کریگی۔

تقریب میں علاقے کے عمائدین حاجی عبدالوہاب ،رحمت ولی،نور اللہ ،مسعود کریم کے علاوہ ایس ایم سی کے ممبران بھی شریک تھے۔حیدر خان نے مڈل سکول کو اپ گریڈ کرنے اور سکول تک لنک روڈ کی تعمیرسمیت سکول میں 4باتھ روم تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا‘ صوبائی وزیرنے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں