سمارٹ میٹرز کا پائلٹ پروجیکٹ انتہائی کامیاب رہا ، منصوبے کے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں،

صوبے میں انرجی ریگولیشن سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، و زیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی سیکریٹری برقیات کو ہدایت

جمعرات 11 جنوری 2018 21:36

سمارٹ میٹرز کا پائلٹ پروجیکٹ انتہائی کامیاب رہا ، منصوبے کے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں،
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں انرجی ریگولیشن سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، سمارٹ میٹرز کا پائلٹ پروجیکٹ انتہائی کامیاب رہا ہے اس منصوبے کے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں، گلگت کے دیگر علاقوں سے بھی اس منصوبے کی افادیت کو محسوس کرتے ہوئے عوام نے سمارٹ میٹرز نصب کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کو بھی بلاتعطل فل والٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی ممکن ہو جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کنوداس میں اس منصوبے کی انتہائی کامیابی کے بعد ذوالفقار آباد اور نور کالونی میں سمارٹ میٹرز نصب کئے جائیں اور بتدریج گلگت کے تمام علاقوں میں سمارٹ میٹرز کے نظام کو وسعت دی جائے تاکہ بجلی کا ضیاع اور بجلی کی چوری کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت نے توانائی کے متبادل ذرائع متعارف کرانے کیلئے ایل پی جی ایئرمکس منصوبے متعارف کرارہے ہیںتاکہ گلگت کے عوام کو گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے جن منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہے ان میں تیزی لائی جائے اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے۔

جو ٹھیکیدار بروقت بجلی کا منصوبہ مکمل نہ کرے اس کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری برقیات کی جانب سے بجلی کے منصوبوں کے بارے میں دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنانے اور بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ ہینزل ، عطاء آباد، کے آئی یو سمیت دیگر میگا پاور پروجیکٹس کی تعمیر کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات ملے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں