زیرتعمیر اور نئے بننے والے تمام کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کو پارکنگ ایریاز کی سہولت کی فراہمی کا پابند بنایا جائے،حافظ حفیظ الرحمن

گلگت شہر میں جدید شہروں کی طرز پرپارکنگ کیلئے شاہراہوں کی لائننگ کی جائے اور ٹریفک انجینئرنگ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیاجائے،اجلاس سے خطاب

پیر 15 جنوری 2018 20:37

زیرتعمیر اور نئے بننے والے تمام کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کو پارکنگ ایریاز کی سہولت کی فراہمی کا پابند بنایا جائے،حافظ حفیظ الرحمن
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ زیرتعمیر اور نئے بننے والے تمام کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کو پارکنگ ایریاز کی سہولت کی فراہمی کا پابند بنایا جائے اور نئے کمرشل تعمیرات کے نقشے بھی بغیر پارکنگ ایریاز کے منظور نہ کئے جائیں۔ ٹریفک کے حوالے سے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

قوانین کی عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ گلگت شہر میں صرف انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت دی جائے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں جدید شہروں کی طرز پرپارکنگ کیلئے شاہراہوں کی لائننگ کی جائے اور ٹریفک انجینئرنگ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیاجائے۔

(جاری ہے)

اہم چوراہوں پر پری فیب اوور ہیڈ ڈیلٹا برجز کی تعمیر کیلئے ماہرین کو فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعین کردہ مقامات کے علاوہ گاڑیاں پارک کرنے والوں کیخلاف قوانین کے مطابق جرمانے کئے جائیں۔ ٹریفک قوانین پر ہر صورت سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت شہر کے ٹریفک انجینئر اور قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ گلگت شہر کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا ہے جس کی بہتری کیلئے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم اقدامات کئے جائیں۔ ٹریفک کے نظام کو جدید طرز پر بنانے کیلئے حکومت درکار وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے ملحقہ پارکنگ ایریا کی تعمیر کیلئے دیئے گئے احکامات کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹر صحت کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے میں پارکنگ ایریا کیلئے مختص مقام پر رہنے والے سرکاری کوارٹرز کے رہائشوں کو متبادل سرکاری مکانات میں شفٹ کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ بعض مقامات پر شاہراہوں پر لگے ہوئے کھمبوں کو متبادل جگہ پر منتقل کئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں ٹریفک انجینئرنگ ، ٹریفک انفراسٹرکچر اور پارکنگ ایریاز کیلئے متعین کردہ مقامات کی نشاندہی کیلئے چیف انجینئر ورکس گلگت ریجن، ایس ایس پی گلگت اور ڈپٹی کمشنر گلگت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتے میں اپنے سفارشات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو پیش کرے گی۔

خومر چوک تا بس سٹینڈ تک شاہراہ پر ڈیوائڈرز اور یو ٹرنز بنائے جائیں۔ شاہراہوں سے تجاویزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ بلاتفریق فوری کارروائی کو یقینی بنائے۔ اربان ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کیلئے فزیبلٹی تیار کی جارہی ہے جس کے بعد عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولت متعارف کرائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر گلگت شہر میں موجود چیک پوسٹوں کی ری ڈیزائننگ کے بھی احکامات دیئے تاکہ باہر سے آنے والے سیاحوں کو مثبت تاثر ملے اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر نہ ہو۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ٹریفک کیڈر متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت 46ٹریفک وارڈنز نے اپنی ٹریننگ مکمل کی ہے جن کو دو ہفتے کی مزید جدید ٹریننگ کیلئے اسلام آباد بھیجا جارہاہے جس کے بعد گلگت میں 46ٹریفک وارڈنز اپنے خدمات سرانجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ پنجاب حکومت کے تعاون سے ڈرائیونگ لائسنس کا نظام جدید اورسنٹرلائز کیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی جائے تاکہ مثبت تبدیلی نظرآئے۔ شاہراہ قراقرم سے ملحقہ آبادیوں میں سروس روڈ کی تعمیر کے حوالے سے این ایچ اے سے بات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں