زیرتعمیر اور نئے بننے والے تمام کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کو پارکنگ ایریاز کی سہولت کی فراہمی کا پابند بنایا جائے،ٹریفک کے حوالے سے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،
ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی جائے ،گلگت میں موجود چیک پوسٹوں کی ری ڈیزائننگ کی جائیے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی اعلیٰ سطحی اجلاس میں متعلقہ حکام ہدایت
پیر 15 جنوری 2018 21:58
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں جدید شہروں کی طرز پرپارکنگ کیلئے شاہراہوں کی لائننگ کی جائے اور ٹریفک انجینئرنگ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیاجائے، اہم چوراہوں پر پری فیب اوور ہیڈ ڈیلٹا برجز کی تعمیر کیلئے ماہرین کو فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، متعین کردہ مقامات کے علاوہ گاڑیاں پارک کرنے والوں کیخلاف قوانین کے مطابق جرمانے کئے جائیں،۔
ٹریفک قوانین پر ہر صورت سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کہا کہ گلگت شہر کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا ہے جس کی بہتری کیلئے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم اقدامات کئے جائیں، ٹریفک کے نظام کو جدید طرز پر بنانے کیلئے حکومت درکار وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے ملحقہ پارکنگ ایریا کی تعمیر کیلئے دیئے گئے احکامات کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر صحت کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے میں پارکنگ ایریا کیلئے مختص مقام پر رہنے والے سرکاری کوارٹرز کے رہائشوں کو متبادل سرکاری مکانات میں شفٹ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ بعض مقامات پر شاہراہوں پر لگے ہوئے کھمبوں کو متبادل جگہ پر منتقل کئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں ٹریفک انجینئرنگ ، ٹریفک انفراسٹرکچر اور پارکنگ ایریاز کیلئے متعین کردہ مقامات کی نشاندہی کیلئے چیف انجینئر ورکس گلگت ریجن، ایس ایس پی گلگت اور ڈپٹی کمشنر گلگت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتے میں اپنے سفارشات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو پیش کرے گی۔خومر چوک تا بس سٹینڈ تک شاہراہ پر ڈیوائڈرز اور یو ٹرنز بنائے جائیں، شاہراہوں سے تجاویزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ بلاتفریق فوری کارروائی کو یقینی بنائے، اربان ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کیلئے فزیبلٹی تیار کی جارہی ہے جس کے بعد عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولت متعارف کرائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر گلگت شہر میں موجود چیک پوسٹوں کی ری ڈیزائننگ کے بھی احکامات دیئے تاکہ باہر سے آنے والے سیاحوں کو مثبت تاثر ملے اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر نہ ہو۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ٹریفک کیڈر متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت 46ٹریفک وارڈنز نے اپنی ٹریننگ مکمل کی ہے جن کو دو ہفتے کی مزید جدید ٹریننگ کیلئے اسلام آباد بھیجا جارہاہے جس کے بعد گلگت میں 46ٹریفک وارڈنز اپنے خدمات سرانجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ پنجاب حکومت کے تعاون سے ڈرائیونگ لائسنس کا نظام جدید اورسنٹرلائز کیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی جائے تاکہ مثبت تبدیلی نظرآئے۔ شاہراہ قراقرم سے ملحقہ آبادیوں میں سروس روڈ کی تعمیر کے حوالے سے این ایچ اے سے بات کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تمام اضلاع میں ہفتہ صفائی مہم بہترین حکمت عملی کے تحت کامیابی سے چلا رہی ہیں،حاجی ..
کے آئی یو شعبہ سوشیالوجی اینڈ انتھروپالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر زبیر احمد امریکن سٹڈیز پروگرام کیلئے منتخب ..
واپڈا، دیامر بھاشا ڈیم انتظامیہ نے مسنگ چولہوں کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا ہے ،ترجمان ..
گلگت بلتستان بیورو کریسی میں تبادلے اور تعیناتیاں
گلگت بلتستان کابینہ نے گوپس کے مقام پر فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کی تعمیر کے لیے 30 کنال زمین کی فراہمی کی ..
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع
پبلک ریلیشنز سٹریٹجک پلان پر پیشرفت وعمل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
گلگت بلتستان،عوامی شکایات کے ازالے کے لئے وزیر اعلی کے احکامات و ہدایات پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے ،ترجمان ..
وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے متعلق کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ
ڈپٹی کمشنر سکردو کا ڈسٹرکٹ کونسل حال کا دورہ، عازمین حج کے تربیتی پروگرام کا جائزہ
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا مشہور سیاحتی مقام تین عظیم پہاڑی سنگم کا دورہ
گلگت بلتستان ،ڈی جی ایمرجنسی سروسز کی زیر صدارت اجلاس منعقد
گلگت سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم