استور‘ عارضی ملازمین کامسئلہ 2روزمیں حل ہوگا ‘حاجی اکبر تابان

منگل 16 جنوری 2018 15:22

استور‘ عارضی ملازمین کامسئلہ 2روزمیں حل ہوگا ‘حاجی اکبر تابان
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) سینئروزیرحاجی اکبرتابان نے کہا ہے کہ عارضی ملازمین کامسئلہ 2روزمیں حل ہوگا سکیل ایک سی5تک کے ملازمین کاصرف انٹرویو ہوگا۔جبکہ گریڈ6اوراس سے آگے سکیل کے ملازمین کاٹیسٹ اورانٹرویودونوں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ٹیسٹ انٹرویو کے مرحلے سے گزارنااہم ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ کس میں کتنی اہلیت ہے۔

ضابطے کے تحت ہی ملازمین کوان کا حق ملے گا اس سے پہلے اندرون خانہ بھرتیوں کی سزا2سیکرٹریز بھگت رہے ہیں اوراس وقت وہ دونوں جیل میں ہیں تمام ملازمین کومستقل کرنے کے لئے اضافی بجٹ درکار ہے جس کے لئے رواں سال جون میں پالیسی بنائی جائے گی اورملازمین کے مسائل حل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین کومطمئن کریں گے ہم معاملے پرسیاست کرنانہیں چاہتے مسائل کاحل قانون کے تحت کرنے کے قائل ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں