زیرتعمیر اور نئے بننے والے تمام کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کو پارکنگ ایریاز کی سہولت کی فراہمی کا پابند بنایا جائے،حافظ حفیظ الرحمن

منگل 16 جنوری 2018 16:57

زیرتعمیر اور نئے بننے والے تمام کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کو پارکنگ ایریاز کی سہولت کی فراہمی کا پابند بنایا جائے،حافظ حفیظ الرحمن
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ زیرتعمیر اور نئے بننے والے تمام کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کو پارکنگ ایریاز کی سہولت کی فراہمی کا پابند بنایا جائے اور نئے کمرشل تعمیرات کے نقشے بھی بغیر پارکنگ ایریاز کے منظور نہ کئے جائیں۔ ٹریفک کے حوالے سے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

قوانین کی عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ گلگت شہر میں صرف انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت دی جائے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت شہر کے ٹریفک انجینئر اور قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت کہا ہے کہ گلگت شہر میں جدید شہروں کی طرز پرپارکنگ کیلئے شاہراہوں کی لائننگ کی جائے اور ٹریفک انجینئرنگ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیاجائے۔ اہم چوراہوں پر پری فیب اوور ہیڈ ڈیلٹا برجز کی تعمیر کیلئے ماہرین کو فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعین کردہ مقامات کے علاوہ گاڑیاں پارک کرنے والوں کیخلاف قوانین کے مطابق جرمانے کئے جائیں۔ ٹریفک قوانین پر ہر صورت سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں