مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران وکیل

پیر 22 جنوری 2018 12:30

مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران وکیل
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چار افراد کا گروہ ہے جو گلگت بلتستان حکومت کی ترقی کونہیں دیکھ سکتے اور آئے روز انقلابی سطح پر ترقیاتی کام اور نئے منصوبے جاری ہونے سے بوکھلا کر عدم اعتماد کی باتیں کرکے عوام میں سستی شہرت حاصل کرنے کے درپے ہیں، یہ چارکا ٹولہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں نوکریوں کو فروخت کیا اور گھڑی باغ میں نوکریوں کی بولیاں لگائیں ،صحت اور تعلیم کے شعبے کو تباہ کرکے رکھ دیا اور میرٹ کا جنازہ نکال دیا تھا ‘انہوںنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے تب سے ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہیں اور صحت سمیت تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لائی گئی ہیں،این ٹی ایس کو متعارف کرایاگیا اور ہر کام میرٹ کے تحت ہونے پر یہ لوگ اب عدم اعتماد کے نام پر جھوٹے پروپیگنڈے کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہماری ٹیم کے کپتان ہیں اور عدم اعتماد کی بات کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں