ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور مہنگی اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت

بدھ 16 مئی 2018 23:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے اور مہنگے اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس ماہ صیام کے مبارک مہینے میں روزہ داروں کو غیرمعیاری اور مہنگے اشیاء فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے نادار اور مسافروںکی افطاری کیلئے خصوصی دسترخواںکا اہتمام کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان اس ماہ مبارک کا احترام ہم سب پر لازمی ہے۔ ماہ رمضان ہمیں بھائی چارگی اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کیلئے غریبوں کا خیال رکھنا چاہئے اور اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرنا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ رحمتوں اور برکتوں کے ان ایام میں کمزوروں، ضیفوں اورناداروں کی مدد ہم پر لازم ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں