قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ہاشوانی گروپ میں ریسرچ کے شعبے میں مشترکہ کام کرنے پراتفاق

اتوار 24 جون 2018 20:30

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہاشوانی گروپ او پی ایل کے جی ایم پروفیسر سٹووڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں کے مابین ریسرچ۔ ٹریننگ۔استعداد کار میں بہتری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر کام کرنے پہ اتفاق راے ہوگیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر سٹووڈ نے قراقرم یونیورسٹی کی وساطت سے گلگت بلتستان میں کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وائس چانسلر نے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کے قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ ارتھ سائنس کے طلبا او پی ایل کیساتھ ملکر کام کریں گے۔ اس شعبہ کے طلبا ریسرچ کیلے او پی ایل سے بھر پور فائدہ استفادہ کریںگے۔ طلبا ریسرچ کے ساتھ ساتھ انٹرنشپ۔طلباء کیپسٹی بلڈنگ کے شعبے میں او پی ایل کا معاونت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں