وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مستونگ اور بنوں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 13 جولائی 2018 21:39

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مستونگ اور بنوں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بلوچستان مستونگ اور بنوں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشتگردی کے اس واقع میں شہید ہونے والوں کی بلند درجات اور زخمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دہشتگردی کے اس واقع میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی کا ا ظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ دہشتگردی کے واقعات ملک دشمن عناصر کے سازشیں ہیں اس طرح کے واقعات سے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں