چیف جسٹس ثا قب نثار کا گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ ،مقامی افراد نے اپنے مختلف مسائل سے آگاہ کیا

ْچیف جسٹس کی دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو قانون کے مطابق معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

منگل 17 جولائی 2018 18:50

چیف جسٹس ثا قب نثار کا گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ ،مقامی افراد نے اپنے مختلف مسائل سے آگاہ کیا
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو قانون کے مطابق معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کر وا دی، منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، چیف جسٹس نلتر، ہنزہ ، تلت فورٹ ، بلتت فورٹ اور عطاء آباد جھیل گئے، مقامی عمائدین نے چیف جسٹس کا والہانہ استقبال کیا، مقامی افراد نے جسٹس ثاقب نثار کو اپنے مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور مسائل کے حوالے سے درخواستیں دیں، چیف جسٹس نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین سے ملاقات کی، متاثرین نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے زمینیں دی ہیں، متاثرین نے چیف جسٹس کو زمینوں کے معاوضے کی عدم ادائیگی سے آگاہ کیا، اور چیف جسٹس سے معاوضے کی فوری ادائیگی کیلئے درخواست کی، جسٹس ثاقب نثار نے متاثرین کو قانون کے مطابق معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں