سوات ، گلیشیئرپگھلنے سے ایمت دریا میں سیلابی صورتحال ،وزیر اعلی کی متعلقہ محکموں کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت

قیمتی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے انتظامیہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ،حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 18 جولائی 2018 22:39

سوات ، گلیشیئرپگھلنے سے ایمت دریا میں سیلابی صورتحال ،وزیر اعلی کی متعلقہ محکموں کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سوات گلیشئر پگھلنے سے ایمت دریا میں پیدا سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم پیرزادہ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے آفیسران سمیت تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ متاثرہ گھرانوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے اور ٹینٹ، خوراک سمیت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ حفاظتی انتظامات کی بنیاد پر دریا سے ملحقہ آبادیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی قسم کا قیمتی جانی نقصان نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم پیرزادہ متاثرہ علاقے میں ہنگامی صورتحال کی نگرانی کیلئے پہنچ گئے ہیں اور تمام صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے انتظامیہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ۔ ٹینٹ ،غذائی اشیاء اور ادویات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں