ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی،ڈاکٹراقبال

جمعہ 20 جولائی 2018 12:50

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء)گلگت بلتستان کے وزیر برائے بی اینڈ آر ڈاکٹراقبال نے کہاہے کہ استورمیں مختلف ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کومیڈیاسے بات چیت کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ تمام ٹھیکداروں اورانجینئرزکوہدایت کی ہے کہ زیرتکمیل منصوبے مقررہ وقت پرمکمل کریں،بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب ٹھیکداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت استورکوماڈل شہر بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں