گلگت،آئی جی پی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح اجلاس

جمعہ 20 جولائی 2018 13:40

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہو ا،جس میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جنوری سے جولائی کے دوران تک گلگت بلتستان کی سطح پر مختلف آپریشنز کئے گئے ان میں 5812 کومبنگ آپریشن، انٹیلجنس کے ساتھ مشترکہ آپریشنز 61، سنیپ چیکنگ 1206 مرتبہ، ہوٹلز چیکنگ 22330 مرتبہ اور کرایہ کے مکانات کی چیکنگ 5905 مرتبہ عمل میں لائی گئی اسی طرح 700 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا،146 افراد کیسز میں ملوث پائے گئے۔

6 افغانی شہری ،6 دہشت گرد گرفتار ، 42 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئی. 4 عدالتی اشتہاری پکڑ ے گئی.7 فوجی بگوڑے گرفتار ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایاگیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیرقانونی اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 8 ایس ایم جی، شارٹ گن 20 اور 168 مختلف بور کے ہتھیار برآمد کئے گئے۔ ان کارروائیوں میں 2415 ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔گلگت بلتستان کی سطح پر 114 غیر رجسٹرڈ گاڑیاں پکڑ ی گئی. 67 چوری کی گاڑیاں قبضے میں لی گئیں. گاڑیوں سے اتارے گئے ٹینٹڈ گلاسز ، نیلی بتیاں اور فینسی نمبرپلیٹس کی تعداد 16434 ہے .ناکوں کے دوران 250112 مرتبہ گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی. 19798 گاڑیوں کو چالان کیا گیا. دھماکہ خیز مواد 370 کلو گرام برآمد کیا گیا. منشیات کے خلاف مہم کے دوران 26 کلوگرام چرس، 343 لٹر شراب اور دیگر نشہ آور ادویات 90 کلو گرام برآمد کی گئی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں