کے آئی یوکوعالمی رینکنگ برائے گرین میٹرک کے دھارے میں لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی، سادات شیر خان

جمعہ 20 جولائی 2018 13:40

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر سادات شیر خان نے کہا کہ کے آئی یوکو عالمی رینکنگ برائے گرین میٹرک کے دھارے میں لانے کیلئے حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔ تاکہ کے آئی یوہر سطح پر عالمی معیار کی حامل ہو۔ وہ جمعہ کویونیورسٹی آف انڈونیشیا گرین میٹرک ورلڈ رینکنگ 2018ء کے موضو ع پر خصوصی لیکچر دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

لیکچر سیشن کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطا اللہ شاہ، ڈین لائف سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد،ٹریژرار محمداقبال،رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون، ڈائر یکٹرآئی ایم اے آر سی پروفیسر ڈاکٹر معظم نظامی سمیت یونیورسٹی کے سینئرفیکلٹی ممبران وعملہ موجود تھا۔ اس پریز نٹیشن کا مقصد گرین ورلڈ رینکنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔سادات شیر خان نے کہا کہ آج دنیا ہر قسم کے ما حولیاتی مسا ئل سے دوچار ہیں اس کے حل کے لیے ہر فرد کو اپناکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔پانی و توانائی دنیا کا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے انہیں ضائع ہونے سے بچانے کے لیے عوام کو شعور دینے کی ضرورت ہے ۔لیکچر سیشن کے موقع پر شرکاء نے سادات شیر خان سے سوالات کئے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں