دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں ان کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، حافظ حفیظ الرحمن

دیامر کے عوام اور علماء کرام نے سکولوں کو جلانے کی شدید مذمت کی ہے، تین سال سے علاقہ امن کا گہوارہ تھا، سیاحت کو بھی فروغ مل، وزیراعلی گلگت بلتستان

بدھ 8 اگست 2018 22:15

دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں ان کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، حافظ حفیظ الرحمن
چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پیشکش کی ہے کہ دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر متاثرہ سکول دوبارہ تعمیر کئے جاچکے ہیں، دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں ان کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ دیامر کے عوام اور علماء کرام نے سکولوں کو جلانے کی شدید مذمت کی ہے، تین سال سے علاقہ امن کا گہوارہ تھا، سیاحت کو بھی فروغ ملا۔ وزیراعلی نے کہا کہ مقامی افراد نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے زمینوں کی قربانی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں