گلگت: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 3اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 11 اگست 2018 10:07

گلگت: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 3اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2018ء) گلگت کی وادی کارگاہ میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 3پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گلگت کی وادی کارگاہ میں صبح سویرے 8 سے 10 دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگئے ۔پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران 2دہشتگردبھی مارے گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں