گلگت ،ْ کارگاہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 2 زخمی

پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے ،ْ دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب

ہفتہ 11 اگست 2018 13:32

گلگت ،ْ کارگاہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 2 زخمی
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) گلگت بلتستان کے علاقے کارگاہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور2 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے پولیس ذرائع کے مطابق کارگاہ میں علی الصبح پولیس چوکی پر 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا ،ْاس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ْپولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ،ْان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں