وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار

دہشتگردوںکوکیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،حافظ حفیظ الرحمن

اتوار 12 اگست 2018 12:30

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گزشتہ شب کارگاہ میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں سے بہادری اورجواںمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی پی گلگت بلتستان سے اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

حافظ حفیظ الرحمن نے ایک تعزیتی بیان میںجاں بحق والے پولیس اہلکاروں کی مغفرت اوردرجات کی بلندی اورزخمیوں کوجلدصحت یابی کیلئے خصوصی دعاکی۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی کو پرامن علاقے میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں