گورنر گلگت کا شہید ہونے والے پولیس ہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پیر 13 اگست 2018 14:22

گورنر گلگت کا شہید ہونے والے پولیس ہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہاکہ کارگاہ میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ پولیس جوانوں نے انتہائی بہادری سے دہشتگردوں سے مقابلہ کیا اور شہید ہوئے۔ پولیس جوانوں کی شہادت گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ پولیس جوانوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا ہے۔انہوں نے شہید ہونے والے پولیس جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ گورنر نے آئی جی پی سے اس معاملے کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں