پولیس کی استعداد بڑھانے، مسائل کے دیرپا حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے‘ بابر حیات تارڑ

پیر 20 اگست 2018 15:00

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان با بر حیا ت تارڑ کی زیر صدارت پو لیس کو درپیش چیلنجز کے متعلق اجلا س منعقدہوا جس میں سیکر ٹری داخلہ، آئی جی پو لیس گلگت بلتستان، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سروسز، اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پو لیس کی استعداد بڑ ھا نے اور در پیش مسائل کے دیر پا حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا ئیں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں آفیسران محکما نہ تر قی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے پو لیس آ فیسران اور جوانون کے لئے ڈی ایم ایس اور دیگر سروسز کی طرح سروس سٹر کچر بنا یا جا ئے گا تاکہ محکما نہ تر قی کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ پو لیس میں پیشہ وارانہ بنیا دوں پر مختلف انتظامی ڈھا نچے تشکیل دیئے جا ئیں گے جن میں ٹریفک پو لیس اور آئی ٹی شامل ہیں اس بابت سروس رولز اور انتظامی قواعدو ضوا بط کو جلد مر تب کیا جا ئے گا نیز پو لیس میں افراد قوت کے مسئلے کو حل کر نے کے لئے نئی بھر تیاں بھی کی جائیں گی جس میں دور افتادہ اور پسما ندہ علاقوں کو خصوصی نما ئند گی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں