محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کے انتظامات قابل تحسین ہے‘ حافظ حفیظ الرحمٰن

منگل 18 ستمبر 2018 14:06

محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کے انتظامات قابل تحسین ہے‘ حافظ حفیظ الرحمٰن
گلگت ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محرم الحرام خصوصاً مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج، انٹیلی جنس ادارے، پولیس، انتظامیہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی تسلی بخش اور قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت گلگت کے تمام مقامات اور جلوسوں کی سیکورٹی کی نگرانی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت کو محرم الحرام، مجالس، امام بارگاہوں کی سیکورٹی اور جلوسوں کے روٹس کے سیکورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں