تحریک انصاف اقتدار حاصل کرنے کیلئے عوام کو دکھائے گئے سہانے خواب پورے کرے، فرمان علی

وفاقی حکومت غیر سنجیدہ اور بچکانہ حرکتوں کی وجہ سے تحریک انصاف کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آتا جا رہا ہے، وزیر بلدیات گلگت بلتستان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:54

تحریک انصاف اقتدار حاصل کرنے کیلئے عوام کو دکھائے گئے سہانے خواب پورے کرے، فرمان علی
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے عوام کو جو سہانے خواب دکھائے تھے اب اُن کو پورا کرے اور عام آدمی کو اُوپر لائے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب سے عمران خان نے اقتدار سنبھالا ہے ،حیلے بہانوں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فرمان علی نے کہا کہ وفاقی حکومت غیر سنجیدہ اور بچکانہ حرکتوں کی وجہ سے تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آتا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے وزراء اور مرکزی قائیدین گلگت بلتستان کے بارے میں بلند وبانگ دعوئے کر رہے تھے اب وقت آگیا ہے کہ وُہ عملی اقدامات کریں اور گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلوائیںاور این ایف سے ایوارڈ میں گلگت بلتستان کو شامل کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت نے جب گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں شامل کرنے کی بات کی تو سب سے پہلے کے پی کے کے وزیراعلیٰ نے مخالفت کی اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ سے محروم رکھا گیا ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک کا از سر نو جائزہ لینے کا کہہ کر نہ صرف ریاست پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے بلکہ گلگت بلتستان کی ترقی کو بھی قد غن لگانا چاہتی ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں