کے آئی یو ہاوشوفائونڈیشن ،اے کے ڈی این اور اے کے آرایس پی کے اشتراک سے ٹیچر ٹرینگ پروگرامز،فیشری کے شعبہ اور ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

پیر 8 اکتوبر 2018 13:40

گلگت۔08 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) کے آئی یو ہاوشوفاونڈیشن ،اے کے ڈی این اور اے کے آرایس پی کے اشتراک سے ٹیچر ٹرینگ پروگرامز،فیشری کے شعبہ اور ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس بات کا فیصلہ کے آئی یو کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا ہاشو فاونڈیشن ،آغاخان رول سپورٹ پروگرام ،آغاخان ڈوپلمنٹ پروگرام غذر کے ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر وائس چانسلر کے ہمراہ ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس اور فوکل پرسن ڈاکٹر ثابت رحیم بھی موجود تھے ۔وائس چانسلر کے ساتھ ہونے والے اجلاس میںٹیچرٹرینگ پروگرامز ،فیشریزکے شعبہ اور ہیلتھ ایجوکیشن سمیت تعلیم و تربیت اور تحقیق کے شعبہ کو اشتراک کے ساتھ آگے لے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وائس چانسلر نے کے آئی یو غذر کیمپس کی فعالیت اور کامیابی پر ہاوشوفاونڈیشن ،اے کے ڈی این اور اے کے آر ایس پی سمیت دیگر تمام اداروں کو کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں