گلگت ‘فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،جسٹس وزیر شکیل احمد

پیر 15 اکتوبر 2018 16:37

گلگت ‘فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،جسٹس وزیر شکیل احمد
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے کہاہے کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے‘ دیامر استور ڈویژن میں چیف کورٹ کی سرکٹ بنچ کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کودیامر بار وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار چیف کورٹ احمد جان ، ایڈیشنل سیشن جج سہیل احمد ، سینئر سول جج امیر حمزہ اور سول جج پرویزعالم کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعدادموجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضے مکمل کرکے جلد دیامر استور ڈویژن میں چیف کورٹ کی سرکٹ بنچ کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔ چیف جسٹس نے سیشن اور سول کورٹس کا دورہ بھی کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیامر ممتاز احمد نے چیف جسٹس کو عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر بریفنگ دی ۔وزیر شکیل احمد نے مقدمات کی تفصیلات بھی چیک کیںاور ججوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کی ہدایت کی ۔ چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ بار دیامر کادورہ کیا اور ڈسٹرکٹ بار میں لائبریری کیلئے کتابوں کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں