گورنر گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے ملاقات
گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورت حال ، معاشی و سماجی شعبے میں ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی منظم منصوبہ بندی ، وسائل کے شفاف استعمال سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ ترقی لائی جاسکتی ہے،وزیر اعظم عمران خان پورے ملک میں سیاحت کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیر اعظم ویژن میں گلگت بلتستان کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ،وفاقی وزیر
جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:54
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ کام کیا ہے اور اسی تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیے جائیں گے۔
انہوںنے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میںسیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان میں مختلف سیاحتی مقامات اور وہاں سیاحو ں کی دلچسپی کے حوالے سے مختلف تفریحی سرگرمیوں کو ترقی دینے کے حوالے سے بات کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ راماسے راما لیک سڑک کی تعمیر اور دیوسائی ،نلتر اور راما میں skiing کے حوالے سے prospects کا جلد جائز ہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے حوالے سے تمام Tourist resorts کو develop کیا جائے گا اور وہاں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ وفاقی وزیر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ گلگت بلتستان میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ہمیں گلگت بلتستان میں پہلے سے موجود نیشنل پارکس کو ترقی اور نئے نیشنل پارکس بنانے ہوں گے،جنگلی حیات کی افزائش کے حوالے سے انہوںنے کہا گلگت بلتستان میں مختلف Breeding centres بنائیں جائیں گے۔ ملاقات میں یہ امربھی زور غور آیا کہ بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان کے ایئر پورٹس کو اپ گریڈ اور وہاں بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کے لیے بھی وفاقی حکومت کام کرے گی۔گلگت بلتستان میں معدنی ترقی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان معدنیات کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے انہوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ معدنی اثاثوں کو محض خام مال کی صورت میں برآمد کرنے کی بجائے اُس کی value addition کے کارخانے گلگت بلتستان میں لگائے جائیں تاکہ ایک طرف گلگت بلتستان کو اپنے معدنی وسائل کا صیح قیمت ملے سکے اور دوسری جانب گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ وسائل میسر آسکیں۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے دس بلین ٹری پروجیکٹ کے حوالے سے بھی گلگت بلتستان میںشجرکاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شجری کاری مہم کے حوالے سے گلگت بلتستان میں بھی اس حوالے سے سروے کیا جائے گا اور یہاں کن درختوں کی افزائش زیادہ سود مند ثابت ہو سکتی ہے ۔ زراعت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان میں مختلف پھلوں کے لیے پروسیسنگ یونٹس اور اس کے اندرون و بیرون ملک ترسیل کے نظام کی تشکیل کے لیے وفاقی حکومت ایک منظم منصوبہ بندی کرے گی تاکہ گلگت بلتستان کے عوام ان سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔سماجی شعبے کی ترقی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے حوالے سبے بھی منظم منصوبہ بندی کی جائے گی انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک مکمل سروے کیا جائے گا تاکہ سپتالوں اور سکولوں کو اس انداز میں اپ گریڈ کیا جائے تا کہ گلگت بلتستان کے تمام عوام کو صحت اور تعلیم کے حوالے سے کوئی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اوریہ بنیادی سہولیات اُن کو اپنے ہ علاقوںہی میں میسر آسکیں۔گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس سے قبل گورنر گلگت بلتستان نے علی امین خان گنڈا پور کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے متعلق کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ
ڈپٹی کمشنر سکردو کا ڈسٹرکٹ کونسل حال کا دورہ، عازمین حج کے تربیتی پروگرام کا جائزہ
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا مشہور سیاحتی مقام تین عظیم پہاڑی سنگم کا دورہ
گلگت بلتستان ،ڈی جی ایمرجنسی سروسز کی زیر صدارت اجلاس منعقد
ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا جگلوٹ کا دورہ، ترقیاتی کام کا جائزہ لیا
وزیر اعلی گلگت بلتستان کا تاجروں کو بارڈر پاس کے حصولی میں درپیش مشکلات کا نوٹس ، صوبائی سکریٹری داخلہ ..
جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2024ء کو شایان شان انداز میں منایا جائے گا، سیکرٹری سیاحت و ثقافت
ہمیں اپنے ارد گر د کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے، ڈپٹی کمشنر گلگت
شہرکی خوبصورتی کیلئے ہفتہ صفائی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر گلگت
وزیرایکسائزگلگت بلتستان کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس
ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں شہر کی خوبصورتی کیلئے بلدیہ گلگت نے چوک و چوراہوں کی تزئین و آرائش کا سلسلہ ..
قراقرم یونیورسٹی میں قراقرم گریجویٹ سکول میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
گلگت سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ