چین سرحد 30 نومبر کو بند کرنے کا فیصلہ

جمعرات 22 نومبر 2018 15:11

چین سرحد 30 نومبر کو بند کرنے کا فیصلہ
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) پاک چین سرحدشدیدبرف باری کے باعث 30نومبرسے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردی جائے گی، یہ پابندی پانچ ماہ تک جاری رہے گی اورسرحدیکم مئی2019ء کو دوبارہ کھولی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاک چین سرحد سطح سمندر سی16 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے جہاں پر نومبرمیں شدیدبرف باری شروع ہوجاتی ہے جوتین چارماہ تک متواتر وقفے وقفے سے جاری رہتی ہے اور بار ڈر پرٹوکول ایگریمنٹ کے تحت انسانی جانوں تحفظ کے لئے یہ سرحد ہر سال بند کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ سرحد کی بندش کے دوران ضروری ڈاک کا تبادلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں