علما ء کر ا م کے مفید مشو ر ے اور آ را ء سے مستفید ہو کر علا قے کے مسا ئل حل کر نا میر ی اولین تر جیح ہے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان

بدھ 5 دسمبر 2018 21:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) چیف سیکریٹر ی گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا نے کہاہے کہ علما ء کر ا م کے مفید مشو ر ے اور آ را ء سے مستفید ہو کر علا قے کے مسا ئل حل کر نا میر ی اولین تر جیح ہو گی ،انشا ء اللہ جلد علا قے میں نما یا ں تبدیلی نظر آئیگی۔ کیپٹن(ر) خر م آ غا نے بحیثیت چیف سیکریٹر ی تعینا تی کے فوراً بعد گلگت بلتستا ن کے دور افتادہ ضلع گا نچھے کا خصوصی دور ہ کیا۔

اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلعی سر بر ا ہا ن محکمہ جا ت کی مو جو د گی میںچیف سیکرٹری کو ضلع گا نچھے اور تر قیا تی سکیمو ں کے با ر ے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔چیف سیکرٹری نے اس موقع پر مختلف مکا تب فکر کے مقتدر علما ء کر ا م نے ان سے ملاقات کی اور انہیں مختلف مسا ئل سے آ گا ہ کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر چیف سیکریٹر ی نے یقین دلا یا کہ علما ء کر ا م کے سفید مشو ر ے اور آ را ء سے مستفید ہو کر علا قے کے مسا ئل حل کر نا میر ی اولین تر جیح ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ بہت جلد علا قے میں مسائل کے حل ہونے سے نما یا ں تبدیلی نظر آئیگی ۔ بعد ازاں چیف سیکرٹری نے مختلف سیا سی و سما جی تنظیمو ں کے عہد یداران سے بھی ملا قا ت کی ۔انہو ں نے بھی ان کی توجہ ضلع کی اہم مسا ئل کی طر ف مبذول کرائی ، جس پر چیف سیکریٹر ی نے یقین دہا نی کر ا ئی کہ میر ی او لین تر جیح علا قے کے عو ا م کی خدمت اور مسا ئل کا حل ہے ۔

اس کے بعد چیف سیکرٹیر نے ڈی ایچ کیو خپلو کا دور ہ کیا اور وارڈز میں داخل مریضو ں کی خیر یت در یا فت کی ۔اس مو قع پر انہوں نے ڈی ایچ کیو ایم ایس ہسپتا ل کو ہدا یت کی کہ مریضو ں کی ہر ممکن علا ج و معا لجہ کی طر ف تو جہ دیں اور ادویا ت کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ۔چیف سیکریٹر ی نے ہسپتال میں ڈاکٹر و ں کی کمی کو دور کر نے کی یقین دہا نی کر ائی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں