گلگت بلتستان کے دیو وسائی کے مقام پر دو دریائوں کالا پانی اور چھوٹا پانی کا رخ موڑنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 12 جنوری 2019 14:54

گلگت بلتستان کے دیو وسائی کے مقام پر دو دریائوں کالا پانی اور چھوٹا پانی کا رخ موڑنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) گلگت بلتستان کے دیو وسائی کے مقام پر دو دریائوں کالا پانی اور چھوٹا پانی کا رخ موڑنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی فرح آغا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ڈیمز کی کمی اور آنے والے وقت میں پانی کے بحران کا شدید خدشہ ہے، سوشل میڈیا پر (کالا پانی اور چھوٹا پانی کے رخ موڑ کر ملک کو پانی پانی کردو) کے پیغام نے بہت پذیرائی حاصل کی ہے،گلگت بلتستان میں دیوسائی کے مقام پر کالا پانی اور چھوٹا پانی کے نام سے دو دریائوں کا پانی بھارت جاتا ہے جس مقام پر وہ دریا بھارت میں داخل ہوتے ہیں۔

اس سے 30 کلومیٹر پہلے ان دریائوں کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیا جائے تو ملک میں پانی کی کمی کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں دیوسائی کے کالاپانی اور چھوٹا پانی کے نام سے بہنے والے دو دریائوں کا رخ بھارت میں جانے سے پہلے کے مقام سے پاکستان کی طرف موڑا جائے اور پاکستان کو پانی کی کمی سے بچایا جائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں